عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے وکلا رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

راولپنڈی: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے چھ وکلا رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن ہوتا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے چھ وکلا رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی ہے۔
فہرست میں بیرسٹر گوہر، نیازاللہ نیازی، خالد یوسف چوہدری، راجہ مسعود الرحمان، جاوید شاہد اور تابش فاروق کے نام شامل ہیں۔
وکلا رہنما کل بروز منگل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ ملاقات کے لیے بشریٰ بی بی کی فیملی کی آمد بھی متوقع ہے۔
اشتہار











