رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 24° / 10°فجر 05:30ظہر 12:16عصر 16:02مغرب 17:39عشا 19:01
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریما خان تقریباً 16 سال بعد وجاہت رؤف کی فلم ‘پنچھی پیارے’ سے بڑی اسکرین پر واپس آئیں گینیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی بینکوں اور اہم تنصیبات کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سائبر حملوں پر وارننگدلیر مہندی کے بیٹے گرديپ کا ابھیجیت بھٹاچاریہ کو جواب، لائیو گانے کی فوٹیج بھیجنے کی پیشکشوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں امراض قلب ادارے کے بورڈ کا پہلا اجلاسایف پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 20 تک مختلف وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا اعلانغزہ میں سردیوں کی پہلی بارش، 70 ہزار خیمے زیرِ آب، ابتدائی نقصان تقریباً 3 ملین ڈالرعثمان خواجہ کا دعویٰ: 2018 کے بال ٹیمپرنگ سے پوری ٹیم واقف تھی، لیہمن کا ردعملٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو امیگریشن اور ٹیکس پر بات چیت کی پیشکشسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستانی اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کا اضافہ، تین کی پہلی طلبیپولینڈ کے شہر کراکوف کے مرکزی چوک میں کار سوار شخص کی فائرنگ، چھ افراد ہلاک، 15 زخمیانڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو العامرات میںہیگسیتھ اور روبیو کے استعفے کی خبریں مسترد، وائٹ ہاؤس کی تردید

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لاہور: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات، بین الصوبائی تعاون اور قومی یکجہتی کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

میڈیکل تعلیم میں تعاون

دونوں رہنماؤں نے بلوچستان اور پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیز کے درمیان تعلیمی و تحقیقی اشتراک کو فروغ دینے، طلبہ و فیکلٹی کے تبادلے اور طبی تعلیم و تربیت کے جدید تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے تمام وفاقی اکائیوں کے درمیان مضبوط روابط، باہمی اعتماد اور مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ اس سلسلے میں عوامی سطح پر روابط بڑھانے، ثقافتی و سماجی تبادلوں کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔

گورنر بلوچستان نے بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کے فروغ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی استعداد کار میں اضافے، ریسرچ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کے قیام کے لیے پنجاب کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے طلبہ و طالبات کو پنجاب کے معیاری تعلیمی اداروں میں داخلے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور اعلیٰ تعلیم کے حصول میں ہر ممکن سہولت و تعاون فراہم کیا جائے گا۔

گورنر بلوچستان نے گورنر پنجاب کو کوئٹہ کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ دونوں صوبوں کے درمیان تعاون کے امکانات کو وسعت دی جا سکے اور تعلیمی و ترقیاتی امور پر عملی پیش رفت کی جائے۔

ملاقات کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبائی قیادت کے درمیان مسلسل رابطے، مشاورت اور باہمی تعاون کے ذریعے قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار