رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° جزوی بادل 23° / 9°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:03مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دلیر مہندی کے بیٹے گرديپ کا ابھیجیت بھٹاچاریہ کو جواب، لائیو گانے کی فوٹیج بھیجنے کی پیشکشنیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی بینکوں اور اہم تنصیبات کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سائبر حملوں پر وارننگوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں امراض قلب ادارے کے بورڈ کا پہلا اجلاسایف پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 20 تک مختلف وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا اعلانغزہ میں سردیوں کی پہلی بارش، 70 ہزار خیمے زیرِ آب، ابتدائی نقصان تقریباً 3 ملین ڈالرعثمان خواجہ کا دعویٰ: 2018 کے بال ٹیمپرنگ سے پوری ٹیم واقف تھی، لیہمن کا ردعملٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو امیگریشن اور ٹیکس پر بات چیت کی پیشکشسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستانی اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کا اضافہ، تین کی پہلی طلبیپولینڈ کے شہر کراکوف کے مرکزی چوک میں کار سوار شخص کی فائرنگ، چھ افراد ہلاک، 15 زخمیانڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو العامرات میںہیگسیتھ اور روبیو کے استعفے کی خبریں مسترد، وائٹ ہاؤس کی تردیدرنبیر کپور کا اعلان: اگلے دو تین برس میں ہدایت کاری کا آغاز کروں گا

گوادر: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں یومِ اقبال کی پروقار تقریب، طالبات کا بھرپور حصہ

گوادر: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں یومِ اقبال کی پروقار تقریب، طالبات کا بھرپور حصہ

گوادر: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یومِ اقبال کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔

تقریب کی پیشکشیں

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول سے ہوا۔ اس موقع پر طالبات نے علامہ اقبال کی فکر و شاعری پر مبنی تقاریر، کلام، ملی و فکری نظمیں، ٹیبلو اور ڈرامے پیش کیے، جبکہ شکوہ و جوابِ شکوہ کی خصوصی پیشکش بھی تقریب کا حصہ رہی۔

اس کے علاوہ علامہ اقبال کی زندگی اور فلسفۂ خودی سے متعلق کوئز مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔

مقررین کے خیالات

پرنسپل کالج پروفیسر سبین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال کے فلسفۂ خودی، نوجوان نسل کے لیے پیغام اور علمی و ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا پیغام خود اعتمادی، خودداری، بلند حوصلے اور عملی جدوجہد کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اقبال کے افکار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے علم و کردار کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر میڈم شہانہ، میڈم مریم پیربخش اور لیکچرار میڈم زرگل نے بھی علامہ اقبال کی زندگی، شاعری اور فلسفۂ حیات پر اظہارِ خیال کیا اور طالبات کو ان کے پیغام سے روشناس کرایا۔

تقریب کے اختتام پر پرنسپل پروفیسر سبین بلوچ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں نقد انعامات تقسیم کیے، جبکہ دیگر شرکاء کو تعریفی اسناد سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

تقریب کا مقصد طالبات میں فکرِ اقبال، خودی، خود اعتمادی اور علم و عمل کا شعور اجاگر کرنا تھا۔

اشتہار