گوادر: گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول اسحاق وارڈ میں علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر تقریب

گوادر: گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول سینٹر اسحاق وارڈ میں شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طالبات نے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔
اس موقع پر طالبات نے علامہ اقبال کی زندگی، افکار و تعلیمات اور شاعری کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب کا مقصد نئی نسل میں علامہ اقبال کے پیغامِ خودی، خود اعتمادی، علم و عمل اور قومی شعور کو فروغ دینا تھا۔
مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











