نصیرآباد: کمشنر صلاح الدین نورزئی کے نوٹس پر گوٹھ میر حسن کھوسہ میں ڈیرے کی آتشزدگی پر قابو

نصیرآباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے گوٹھ میر حسن کھوسہ میں معروف زمیندار میر منظور خان کھوسہ کے شالی کے ڈیرے پر اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے اور آگ پر قابو پانے کی ہدایات جاری کیں۔
کمشنر نصیرآباد ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر نصیرآباد ڈویژن کے تین اضلاع سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
آتشزدگی کے باعث ڈیرے پر رکھی دھان کی تیار فصل متاثر ہوئی، جبکہ واقعے کے دوران مقامی افراد نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کیں اور فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
اہلِ علاقہ نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی جانب سے فوری نوٹس لینے، ہنگامی اقدامات اور تین اضلاع کی فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر روانہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت امدادی کارروائیوں کے باعث آگ پر قابو پانے اور اسے قریبی مقامات تک پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











