رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° جزوی بادل 23° / 9°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:03مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دلیر مہندی کے بیٹے گرديپ کا ابھیجیت بھٹاچاریہ کو جواب، لائیو گانے کی فوٹیج بھیجنے کی پیشکشنیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی بینکوں اور اہم تنصیبات کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سائبر حملوں پر وارننگوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں امراض قلب ادارے کے بورڈ کا پہلا اجلاسایف پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 20 تک مختلف وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا اعلانغزہ میں سردیوں کی پہلی بارش، 70 ہزار خیمے زیرِ آب، ابتدائی نقصان تقریباً 3 ملین ڈالرعثمان خواجہ کا دعویٰ: 2018 کے بال ٹیمپرنگ سے پوری ٹیم واقف تھی، لیہمن کا ردعملٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو امیگریشن اور ٹیکس پر بات چیت کی پیشکشسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستانی اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کا اضافہ، تین کی پہلی طلبیپولینڈ کے شہر کراکوف کے مرکزی چوک میں کار سوار شخص کی فائرنگ، چھ افراد ہلاک، 15 زخمیانڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو العامرات میںہیگسیتھ اور روبیو کے استعفے کی خبریں مسترد، وائٹ ہاؤس کی تردیدرنبیر کپور کا اعلان: اگلے دو تین برس میں ہدایت کاری کا آغاز کروں گا

رکھنی میں 50 بستروں کے ہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا ایڈیشنل کمشنر نے دورہ کیا

رکھنی میں 50 بستروں کے ہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا ایڈیشنل کمشنر نے دورہ کیا

رکھنی: کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن عبدالباسط بزدار اور پراجیکٹ ڈائریکٹر رکھنی ڈویلپمنٹ پیکج نے حکومت بلوچستان کی جانب سے رکھنی میں 50 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال کی تعمیر کے لیے مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رکھنی فہد حسین عمرانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ایڈیشنل کمشنر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو مجوزہ سائٹ کا معائنہ کرایا اور منصوبے سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی۔

دورے کے دوران ہسپتال کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کا جائزہ لیا گیا اور منصوبے پر پیش رفت کو مزید تیز کرنے سے متعلق امور کا مشاہدہ کیا گیا۔

اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ رکھنی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار کے مطابق پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ علاقے کے عوام کو صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔

حکومت بلوچستان وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت عوامی فلاح و بہبود، معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اشتہار