رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 23° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:03مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں امراض قلب ادارے کے بورڈ کا پہلا اجلاساسپاٹیفائی نے کراچی کے ہپ ہاپ فنکار شارح کو ریڈار پاکستان کے لیے منتخب کرلیااسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں میں 47.3 فیصد اضافہ، بلوچستان سے اکتوبر میں 370 نئے اکاؤنٹس15 نومبر کو کوئٹہ میں بدامنی اور مہنگائی کے خلاف جلسہ عام ہوگاپاکستان اسکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئینوجوان طالبات جدید تعلیم اور ڈیجیٹل مہارتوں پر توجہ دیں: ہدایت الرحمن بلوچشہریار ملک میموریل ٹینس: غضنفر اور عمران طاہر سینئرز ڈبلز کے فاتحرکھنی ڈویلپمنٹ پیکج اور 50 بستروں کے ہسپتال پر اجلاس، کمشنر کی ہدایاتقدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے سپارکو کا پانچ روزہ تربیتی کورس مکملایل پی جی مہنگی، گیس لوڈشیڈنگ؛ سجاد نذیر کا حکومت پر تنقیدسمندر میں تیل و گیس کی تلاش؛ 20 سال بعد بحالی کا آغازحافظ عبدالکریم کی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں امراض قلب ادارے کے بورڈ کا پہلا اجلاس

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں امراض قلب ادارے کے بورڈ کا پہلا اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں امراض قلب کے علاج کے لیے جدید طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز (BICVD) کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

150 بستروں پر مشتمل اس جدید اسپتال کا افتتاح رواں ماہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے قیام سے بلوچستان کے عوام کو امراض قلب کی تشخیص اور علاج کی جدید سہولیات صوبے ہی میں میسر آئیں گی اور مریضوں کو علاج کے لیے دیگر صوبوں کا سفر کرنے کی مشکلات سے نجات ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسپتال کی تکمیل، طبی سہولیات کی فراہمی، انتظامی ڈھانچے اور ادارے کو فعال بنانے کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر جلال خان عبوری سربراہ مقرر

اجلاس میں معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر جلال خان کو بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز کا عبوری سربراہ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈاکٹر جلال خان ادارے کو جدید طبی تقاضوں کے مطابق فعال بنانے کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپتال کے ابتدائی مرحلے میں اس سے منسلک تین سیٹلائٹ مراکز بھی فعال کیے جائیں گے تاکہ مریضوں کو بنیادی سطح پر طبی سہولیات کی فراہمی اور بروقت تشخیص ممکن بنائی جا سکے۔

سیٹلائٹ مراکز اور چیسٹ پین مینجمنٹ سینٹرز

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اجلاس کو بتایا کہ دوسرے مرحلے میں سیٹلائٹ مراکز کا دائرہ کار تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک بڑھایا جائے گا جبکہ صوبے کے تمام اضلاع میں چیسٹ پین مینجمنٹ سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ سینے میں درد اور امراض قلب کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مریضوں کو فوری طبی امداد اور بروقت تشخیص کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جدید طبی اداروں کا قیام اور عوام کو معیاری علاج کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا صوبائی حکومت کے اہم اقدامات کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کو جدید طبی آلات، مستند ماہرین اور مؤثر انتظامی نظام کے ذریعے فعال بنایا جائے گا تاکہ مریضوں کو بروقت تشخیص، معیاری علاج اور ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور علاج معالجے کے لیے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طبی سہولیات کی فراہمی صرف کوئٹہ تک محدود نہیں بلکہ سیٹلائٹ مراکز کے ذریعے بلوچستان کے دور دراز اضلاع میں بھی یقینی بنائی جائے گی تاکہ صوبے کے ہر شہری کو امراض قلب کی بہتر طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، بورڈ اراکین ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، ڈاکٹر محمد نواز، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی اور نو تعینات عبوری سربراہ ڈاکٹر جلال خان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ عمران زرکون، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون خان، اسپیشل سیکرٹری محکمہ صحت شہک بلوچ، اسپیشل سیکرٹری خزانہ محمد عارف خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کوئٹہ میں زیرتکمیل ادارہ امراض قلب (بی آئی سی سی وی ڈی) کے بورڈ آف گورنرز کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں — Officials sit around a table in a wood-paneled room in Quetta for the first board meeting of the cardiac institute, while participants join by video on a wall screen.
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کوئٹہ میں زیرتکمیل ادارہ امراض قلب (بی آئی سی سی وی ڈی) کے بورڈ آف گورنرز کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں — Officials sit around a table in a wood-paneled room in Quetta for the first board meeting of the cardiac institute, while participants join by video on a wall screen.

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار