رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° جزوی بادل 23° / 9°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:03مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دلیر مہندی کے بیٹے گرديپ کا ابھیجیت بھٹاچاریہ کو جواب، لائیو گانے کی فوٹیج بھیجنے کی پیشکشنیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی بینکوں اور اہم تنصیبات کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سائبر حملوں پر وارننگوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں امراض قلب ادارے کے بورڈ کا پہلا اجلاسایف پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 20 تک مختلف وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا اعلانغزہ میں سردیوں کی پہلی بارش، 70 ہزار خیمے زیرِ آب، ابتدائی نقصان تقریباً 3 ملین ڈالرعثمان خواجہ کا دعویٰ: 2018 کے بال ٹیمپرنگ سے پوری ٹیم واقف تھی، لیہمن کا ردعملٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو امیگریشن اور ٹیکس پر بات چیت کی پیشکشسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستانی اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کا اضافہ، تین کی پہلی طلبیپولینڈ کے شہر کراکوف کے مرکزی چوک میں کار سوار شخص کی فائرنگ، چھ افراد ہلاک، 15 زخمیانڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو العامرات میںہیگسیتھ اور روبیو کے استعفے کی خبریں مسترد، وائٹ ہاؤس کی تردیدرنبیر کپور کا اعلان: اگلے دو تین برس میں ہدایت کاری کا آغاز کروں گا

گوادر: گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید میں یومِ اقبال، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حسن بلوچ مہمانِ خصوصی

گوادر: گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید میں یومِ اقبال، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حسن بلوچ مہمانِ خصوصی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید میں شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر حسن بلوچ تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں طارق محمود، جمیل، مولانا عامر اور عبدالعزیز صاحب شامل تھے۔

مقررین کا خطاب

تقریب سے مہمانِ خصوصی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال کی زندگی، فلسفۂ خودی، افکار و تعلیمات اور نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت میں ان کی شاعری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ اقبال کا پیغام خود اعتمادی، علم، عمل اور بلند کردار کا درس دیتا ہے، جو آج بھی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

اس موقع پر اسکول کے طلبہ نے بھی تقاریر پیش کیں اور علامہ اقبال کے افکار و پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کا مقصد طلبہ میں اقبال کی فکر، قومی شعور اور علم و آگہی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔

گوادر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید میں یوم اقبال کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران طلبہ تقاریر پیش کر رہے ہیں۔(فوٹو ڈی جی پی آر) — Boys in school uniform speak into microphones at a Youth Iqbal Day event at Government Boys High School Jadeed, Gwadar, while many seated students and guests look on.
گوادر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید میں یوم اقبال کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران طلبہ تقاریر پیش کر رہے ہیں۔(فوٹو ڈی جی پی آر) — Boys in school uniform speak into microphones at a Youth Iqbal Day event at Government Boys High School Jadeed, Gwadar, while many seated students and guests look on.

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار