رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° جزوی بادل 23° / 9°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:03مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دلیر مہندی کے بیٹے گرديپ کا ابھیجیت بھٹاچاریہ کو جواب، لائیو گانے کی فوٹیج بھیجنے کی پیشکشنیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی بینکوں اور اہم تنصیبات کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سائبر حملوں پر وارننگوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں امراض قلب ادارے کے بورڈ کا پہلا اجلاسایف پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 20 تک مختلف وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا اعلانغزہ میں سردیوں کی پہلی بارش، 70 ہزار خیمے زیرِ آب، ابتدائی نقصان تقریباً 3 ملین ڈالرعثمان خواجہ کا دعویٰ: 2018 کے بال ٹیمپرنگ سے پوری ٹیم واقف تھی، لیہمن کا ردعملٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو امیگریشن اور ٹیکس پر بات چیت کی پیشکشسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستانی اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کا اضافہ، تین کی پہلی طلبیپولینڈ کے شہر کراکوف کے مرکزی چوک میں کار سوار شخص کی فائرنگ، چھ افراد ہلاک، 15 زخمیانڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو العامرات میںہیگسیتھ اور روبیو کے استعفے کی خبریں مسترد، وائٹ ہاؤس کی تردیدرنبیر کپور کا اعلان: اگلے دو تین برس میں ہدایت کاری کا آغاز کروں گا
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی زیر صدارت ای پی آئی ٹاسک فورس کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی زیر صدارت ای پی آئی ٹاسک فورس کا اجلاس

لسبیلہ: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے میٹنگ روم میں ای پی آئی (EPI) ٹاسک فورس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیو اور دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسینیشن اور ای پی آئی کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) سید فرید اللہ شاہ ہاشمی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر وقار، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر نذیر احمد رونجھو، پی پی ایچ آئی (PPHI) لسبیلہ کے ڈی ایم ڈاکٹر راول کمار، ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ای پی آئی پروگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جس پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ اس اہم ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون کو فروغ دیں اور فیلڈ ورکرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کڑی نگرانی کی جائے۔

اشتہار