جیونی: گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول پاوان میں علامہ اقبال کا یومِ ولادت منایا گیا

جیونی: گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول پاوان جیونی میں شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔
اس موقع پر اسکول کی طالبات اور اساتذہ نے علامہ اقبال کی شخصیت، زندگی، علمی و ادبی خدمات، فلسفۂ خودی اور قومی افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے تقاریر پیش کیں۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نوجوان نسل میں خود اعتمادی، خودداری، بلند حوصلے، علم و عمل اور قومی شعور بیدار کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقبال کا پیغام آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر ایک باشعور، باصلاحیت اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔
اشتہار











