رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 23° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:03مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں امراض قلب ادارے کے بورڈ کا پہلا اجلاسایف پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 20 تک مختلف وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا اعلانغزہ میں سردیوں کی پہلی بارش، 70 ہزار خیمے زیرِ آب، ابتدائی نقصان تقریباً 3 ملین ڈالرعثمان خواجہ کا دعویٰ: 2018 کے بال ٹیمپرنگ سے پوری ٹیم واقف تھی، لیہمن کا ردعملٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو امیگریشن اور ٹیکس پر بات چیت کی پیشکشسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستانی اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کا اضافہ، تین کی پہلی طلبیپولینڈ کے شہر کراکوف کے مرکزی چوک میں کار سوار شخص کی فائرنگ، چھ افراد ہلاک، 15 زخمیانڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو العامرات میںہیگسیتھ اور روبیو کے استعفے کی خبریں مسترد، وائٹ ہاؤس کی تردیدرنبیر کپور کا اعلان: اگلے دو تین برس میں ہدایت کاری کا آغاز کروں گااین اے 77 ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن کا عطا اللہ تارڑ اور راشد بشیر وڑائچ کو نوٹسوویک اوبرائے کا انکشاف: متنازع دور میں فلمیں چھنیں، انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کا دعویٰ

ایف پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 20 تک مختلف وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا اعلان

ایف پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 20 تک مختلف وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا اعلان
فائل فوٹو: فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی اسلام آباد میں عمارت — تصویر: بشکریہ ajamandajamassociates.com

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے وفاقی وزارتوں اور محکموں میں گریڈ 16 سے 20 تک کی مختلف اسامیوں پر بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ اسامیاں طبی، انتظامی، انجینئرنگ اور مالیاتی شعبوں سمیت دیگر شعبوں میں ہیں۔

اشتہار کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے تحت گریڈ 17 کے 160 اسسٹنٹ آڈٹ افسر بھرتی کیے جائیں گے۔ فیڈرل میڈیکل کالج میں گریڈ 17 کے 25 ڈیمانسٹریٹرز جبکہ وزارت منصوبہ بندی کے اکنامسٹ گروپ میں گریڈ 17 کی 12 اسامیاں رکھی گئی ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی میں ڈپٹی چیف، اسسٹنٹ چیف اور ریسرچ افسران کی اسامیاں بھی شامل ہیں۔

شعبہ صحت میں پمز اسلام آباد کے لیے گریڈ 20 کے چھ پروفیسر اور گریڈ 19 کے دو ایسوسی ایٹ پروفیسر درکار ہیں۔ وزارت دفاع کے تحت آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن میں گریڈ 16 کی 10 نرسنگ اسامیاں ہیں، جبکہ جی ایچ کیو میں گریڈ 17 کے چار سویلین میڈیکل پریکٹیشنرز لیے جائیں گے۔

وزارت ریلوے میں گریڈ 17 کے تین اسسٹنٹ انجینئر، چار اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر، دو اسسٹنٹ کنٹرولر، دو اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) کی اسامیاں شامل ہیں۔

وزارت دفاع اور جی ایچ کیو کے تحت سائنسی، آرڈنینس، سیکیورٹی اور مالیاتی عہدوں پر بھی بھرتیاں ہوں گی، جن میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی کے دو جونیئر سائنٹفک افسر (گریڈ 16) شامل ہیں۔ وزارت قانون میں گریڈ 18 کا ایک اسسٹنٹ ڈرافٹسمین، وزارت مذہبی امور میں گریڈ 17 کا ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور نیشنل ہیریٹیج ڈویژن میں گریڈ 18 کا ایک ڈپٹی ڈائریکٹر درکار ہے۔ ڈویژن خزانہ میں گریڈ 18 کے بجٹ پبلیکیشن افسر کی اسامی بھی ہے۔

کمیشن نے گلگت بلتستان کے مختلف محکموں میں بھی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔ کئی اسامیوں پر صوبائی، علاقائی اور خواتین کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ امیدواروں کو اہلیت، تعلیمی قابلیت، تجربے، عمر کی حد اور کوٹے کی تفصیلات کے لیے ایف پی ایس سی کا سرکاری اشتہار دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اشتہار