رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° جزوی بادل 23° / 9°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:03مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دلیر مہندی کے بیٹے گرديپ کا ابھیجیت بھٹاچاریہ کو جواب، لائیو گانے کی فوٹیج بھیجنے کی پیشکشنیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی بینکوں اور اہم تنصیبات کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سائبر حملوں پر وارننگوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں امراض قلب ادارے کے بورڈ کا پہلا اجلاسایف پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 20 تک مختلف وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا اعلانغزہ میں سردیوں کی پہلی بارش، 70 ہزار خیمے زیرِ آب، ابتدائی نقصان تقریباً 3 ملین ڈالرعثمان خواجہ کا دعویٰ: 2018 کے بال ٹیمپرنگ سے پوری ٹیم واقف تھی، لیہمن کا ردعملٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو امیگریشن اور ٹیکس پر بات چیت کی پیشکشسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستانی اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کا اضافہ، تین کی پہلی طلبیپولینڈ کے شہر کراکوف کے مرکزی چوک میں کار سوار شخص کی فائرنگ، چھ افراد ہلاک، 15 زخمیانڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو العامرات میںہیگسیتھ اور روبیو کے استعفے کی خبریں مسترد، وائٹ ہاؤس کی تردیدرنبیر کپور کا اعلان: اگلے دو تین برس میں ہدایت کاری کا آغاز کروں گا
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد: کمشنر صلاح الدین نورزئی کا سرکٹ ہاؤس کی بحالی اور جدید سہولیات کے اقدامات

نصیرآباد: کمشنر صلاح الدین نورزئی کا سرکٹ ہاؤس کی بحالی اور جدید سہولیات کے اقدامات
فائل فوٹو: نصیرآباد ڈویژن کا سرکٹ ہاؤس — تصویر: بشکریہ crg.sit.gob.pk

نصیرآباد: نصیرآباد ڈویژن کا سرکٹ ہاؤس 2017 میں تعمیر ہوا، تاہم طویل عرصے سے تعمیر و مرمت کے کام میں تعطل کا شکار رہا۔ 2022 کی تباہ کن بارشوں کے باعث سرکٹ ہاؤس نان فنکشنل ہو کر رہ گیا تھا۔ تعمیر و مرمت کا کام بند ہونے سے عمارت کے اطراف جھاڑیوں نے ڈیرے ڈال لیے، سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا، جبکہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔

تاہم جولائی 2025 میں تعینات ہونے والے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے سرکٹ ہاؤس کی بحالی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اسے جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

سرکٹ ہاؤس میں ٹف ٹائلز کی تنصیب، سوئٹ رومز اور دیگر کمروں کی تعمیر و مرمت، تزئین و آرائش اور ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی بحالی کے اقدامات کیے گئے۔ اس کے علاوہ ڈائننگ ایریا، کانفرنس ہال اور لان کی بہتری کے لیے بھی کام کیا گیا، تاکہ سرکٹ ہاؤس کو بہتر سہولیات کے ساتھ فعال رکھا جا سکے۔

سرکٹ ہاؤس نصیرآباد کی بحالی کے لیے جاری یہ اقدامات سرکاری عمارتوں کی بہتری اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔

اشتہار