رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 8°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
صدر زرداری کی ظہور پیلس میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کیایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان، ایونٹ 7 سے 18 ستمبر تک ہوگاوزیر مملکت طلال چوہدری: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شراکت سے حکومت کو خطرہ نہیںمستونگ: سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاکروس کی پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش، شہباز شریف کے دورۂ ماسکو سے قبل بیانڑوب: گرفتار جے یو آئی رہنماؤں سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقاتبھارتی دباؤ پر پاکستانی نیٹ فلکس سیریز روکنے کا مطالبہ، فن و ثقافت بھی زد میںبیرسٹر گوہر اور آفتاب شیرپاؤ کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ، گرفتاریوں کی مذمتگرفتاریوں کے خلاف وکلا کا احتجاج، نظر بند رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہپشاور زلمی کا آرون ہارڈی کو پی ایس ایل 12 کے لیے برقرار رکھنے کا اعلانگوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں مکران روٹ پر ایرانی تیل کی ترسیل پر پابندیفیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز کی 12 گیگا بائٹس ڈیٹا چوری کرنے کی دعویٰ

کوئٹہ: ڈی جی تعلقات عامہ عسکر خان کا پبلک ریلیشنز آفس کا اچانک دورہ، پابندیِ وقت کی ہدایت

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان عسکر خان نے جمعہ کے روز پبلک ریلیشنز آفس کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ محکمہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے مختلف شعبوں کی کارکردگی، دفتری امور اور سرکاری فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و اہلکاروں سے ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

وقت کی پابندی اور ذمہ داری پر زور

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل عسکر خان نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری محنت، دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں وقت کی پابندی، نظم و ضبط اور دفتری قواعد و ضوابط کی پاسداری بنیادی اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا تمام افسران و اہلکار اپنی حاضری اور فرائض کی ادائیگی میں پابندیِ وقت کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومت اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کا اہم ذریعہ ہے، اس لیے عوامی مفاد میں معلومات کی بروقت فراہمی اور سرکاری امور کی مؤثر انجام دہی کے لیے تمام شعبوں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانا ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مثبت طرزِ عمل کے ذریعے محکمہ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنائیں اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔

موضوعات:
اشتہار