رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 8°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
صدر زرداری کی ظہور پیلس میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کیایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان، ایونٹ 7 سے 18 ستمبر تک ہوگاوزیر مملکت طلال چوہدری: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شراکت سے حکومت کو خطرہ نہیںمستونگ: سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاکروس کی پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش، شہباز شریف کے دورۂ ماسکو سے قبل بیانڑوب: گرفتار جے یو آئی رہنماؤں سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقاتبھارتی دباؤ پر پاکستانی نیٹ فلکس سیریز روکنے کا مطالبہ، فن و ثقافت بھی زد میںبیرسٹر گوہر اور آفتاب شیرپاؤ کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ، گرفتاریوں کی مذمتگرفتاریوں کے خلاف وکلا کا احتجاج، نظر بند رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہپشاور زلمی کا آرون ہارڈی کو پی ایس ایل 12 کے لیے برقرار رکھنے کا اعلانگوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں مکران روٹ پر ایرانی تیل کی ترسیل پر پابندیفیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز کی 12 گیگا بائٹس ڈیٹا چوری کرنے کی دعویٰ

کوئٹہ: لیاقت علی لہڑی اور بشیر احمد بڑیچ کا برساتی نالوں کا معائنہ، صفائی مہم تیز کرنے کی ہدایت

کوئٹہ: لیاقت علی لہڑی اور بشیر احمد بڑیچ کا برساتی نالوں کا معائنہ، صفائی مہم تیز کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور صوبائی دارالحکومت کو صاف ستھرا بنانے کے عزم کے تحت رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ نے شہباز ٹاؤن، فقیر آباد، بلوچستان یونیورسٹی، غوث آباد اور شہر کے دیگر ملحقہ علاقوں سمیت بڑے برساتی نالوں اور محکمہ آبپاشی (ایریگیشن) کے مین نالوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سینیٹیشن میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ انور لہڑی، ایکسین ایریگیشن مہراب بلوچ، ایس ڈی او زبیر باروزئی، صفا کوئٹہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر دل نواز شاہ اور صفائی کا عملہ بھی موجود تھا۔ دورے کے دوران انہوں نے مذکورہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل اور خصوصاً ایریگیشن کے مین نالوں پر جاری صفائی کے کاموں اور نکاسی آب کے انتظامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے متعلقہ حکام، محکمہ ایریگیشن کے افسران اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر سینی ٹیشن انور لہڑی اور صفا کوئٹہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر دل نواز شاہ نے انہیں جاری صفائی مہم، درپیش مسائل اور مین نالوں سے گاد و کچرا نکالنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کی بحالی اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تاکید کی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن، محکمہ ایریگیشن اور صفا کوئٹہ باہمی تعاون سے بڑے اور مین نالوں کی صفائی کے کام کو مزید تیز کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا بارشوں کے دوران نکاسی آب میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے اور شہریوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کچرے اور گاد کے خاتمے کی ہدایت

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ نے ڈائریکٹر سینیٹیشن انور لہڑی، محکمہ ایریگیشن کے افسران اور صفا کوئٹہ کے عملے کو ہدایت کی کہ تمام دستیاب مشینری اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر بھر سے کچرے کے ڈھیروں اور نالوں کی گاد کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ نالوں یا گلیوں میں پھینکنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں اور شہر کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار