کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سمیت 5 رہنما نظر بند

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اصغر علی ترین سمیت 5 رہنماؤں کو کوئٹہ میں نظر بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے مینٹیننس آف پبلک آرڈر کے قانون کے تحت جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، میر یونس عزیز زہری، اصغر علی ترین، اراکین بلوچستان اسمبلی فضل قادر مندوخیل اور سید ظفر آغا کو گزشتہ شب مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر نظر بند کیا ہے۔
جمعہ کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ نے سروے 144 میں واقع مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر وہاں جیل کا عملہ تعینات کر دیا۔ رہائش گاہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اشتہار











