رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 8°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
صدر زرداری کی ظہور پیلس میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کیایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان، ایونٹ 7 سے 18 ستمبر تک ہوگاوزیر مملکت طلال چوہدری: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شراکت سے حکومت کو خطرہ نہیںمستونگ: سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاکروس کی پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش، شہباز شریف کے دورۂ ماسکو سے قبل بیانڑوب: گرفتار جے یو آئی رہنماؤں سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقاتبھارتی دباؤ پر پاکستانی نیٹ فلکس سیریز روکنے کا مطالبہ، فن و ثقافت بھی زد میںبیرسٹر گوہر اور آفتاب شیرپاؤ کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ، گرفتاریوں کی مذمتگرفتاریوں کے خلاف وکلا کا احتجاج، نظر بند رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہپشاور زلمی کا آرون ہارڈی کو پی ایس ایل 12 کے لیے برقرار رکھنے کا اعلانگوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں مکران روٹ پر ایرانی تیل کی ترسیل پر پابندیفیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز کی 12 گیگا بائٹس ڈیٹا چوری کرنے کی دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›موسیٰ خیل

موسیٰ خیل: ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کی صدارت میں فیلڈ اسٹاف کا اہم اجلاس

موسیٰ خیل: ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شمس الحق کی زیر صدارت ان کے دفتر میں محکمہ زراعت کے فیلڈ اور دفتری اسٹاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں زرعی سرگرمیوں، موجودہ موسمی صورتحال اور زمینداروں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں زراعت کی ترقی، فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور کسانوں کو جدید زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم امور زیر بحث لائے گئے۔ فیلڈ اسٹاف نے مختلف علاقوں میں زمینداروں کو درپیش مشکلات اور زرعی ضروریات سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شمس الحق نے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ اسٹاف فیلڈ میں اپنی حاضری یقینی بنائے اور زمینداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ معیاری بیج، کھادوں اور زرعی ادویات کی دستیابی سمیت کسانوں کی فنی رہنمائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ ضلع موسیٰ خیل میں زرعی شعبے کو مزید مستحکم اور خوشحال بنایا جا سکے۔

اشتہار