دلجیت دوسانجھ 2026 کے لاطینی گریمی ایوارڈز میں پرفارم کریں گے

دہلی: بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ 2026 کے لاطینی گریمی ایوارڈز میں پرفارم کریں گے۔
لاطینی ریکارڈنگ اکیڈمی نے دلجیت دوسانجھ، کیرول جی اور بیزاراپ کی اسٹیج پرفارمنس کی تصدیق کر دی ہے۔
لاطینی گریمی ایوارڈز کی 27ویں تقریب 12 نومبر کو امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقد ہوگی۔
لاطینی ریکارڈنگ اکیڈمی کے اعلان کے بعد دلجیت دوسانجھ کی ٹیم نے بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘پنجابی آ گئے گریمی اوئے’۔
واضح رہے کہ ان دنوں دلجیت دوسانجھ بھارت میں اپنے آورا ٹور پر ہیں۔ ان کا اگلا کنسرٹ 15 نومبر کو اندور میں ہوگا، جس کے بعد وہ 21 نومبر کو احمد آباد میں پرفارم کریں گے۔
موضوعات:متفرق
اشتہار











