رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 7°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی سپریم کورٹ کا کیلیفورنیا کے امپلیسٹ بائس کورسز کے خلاف درخواست سننے سے انکارایران کی ‘ڈرٹی بم’ رپورٹس کی تردید، ٹرمپ کا رپورٹ کو ‘انتہائی سنجیدگی’ سے لینے کا اعلانرانا ثنا اللہ کا دعویٰ: بلاول کا 27ویں ترمیم پر بیان نااہلی کی بنیاد بن سکتا ہےپیٹرول تین روپے سستا، 18 نومبر سے نئی قیمت 325 روپے فی لٹرکچھی: ریلوے ٹریک دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیںترکمانستان سے گوادر تک گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغازمس یونیورس 2026 کے لیے 3 ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج تیارریڈیو پاکستان حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم پشاور ہائیکورٹ کے باہر گرفتارترک فضائیہ کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعلقات مستحکم کرنے کا عزمٹرمپ چین کے اہم دورے سے قبل منیلا پہنچ گئے، فلپائن میں مسلسل پانچویں روز احتجاجایمن خان اور منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازاتعراقچی کی عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے پر غور
صفحہ اول› بلوچستان ›قلعہ سیف اللہ

قلعہ سیف اللہ میں پشتونخوا میپ کا مشاورتی جرگہ، نواب ایاز جوگیزئی کو ایگزیکٹو کونسل کے تقرر کا اختیار

قلعہ سیف اللہ میں پشتونخوا میپ کا مشاورتی جرگہ، نواب ایاز جوگیزئی کو ایگزیکٹو کونسل کے تقرر کا اختیار
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Generic PkMAP party meeting or jirga gathering — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

قلعہ سیف اللہ (آن لائن) جنوبی پشتونخوا کوئٹہ کے سہ روزہ پشتون قوم اور عوام کے جرگے کے تسلسل میں تمام اضلاع میں مشاورتی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کی زیر صدارت ضلع قلعہ سیف اللہ کا مشاورتی جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے نے اپنا کارندہ جرگہ منتخب کیا، جس نے ضلع قلعہ سیف اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے تقرر کے لیے نواب ایاز خان جوگیزئی کو مکمل اختیار دے دیا۔

جرگے میں سینکڑوں کی تعداد میں پشتون سفید ریش، سردار، ملکان، علمائے کرام اور سیاسی و سماجی کارکن شریک ہوئے۔ نواب ایاز خان جوگیزئی کے علاوہ مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان اور ضلع قلعہ سیف اللہ کے سیکرٹری حاجی دارا خان جوگیزئی نے خطاب کیا۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبدالحق عبدال، ڈسٹرکٹ ڈپٹی چیئرمین منظور خان، ڈپٹی سیکرٹری نعمت اللہ کاکڑ اور وڑانگہ لونی بھی جرگے میں موجود تھے۔

مقررین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کو پامال کیے جانے کے بعد عوام کے درمیان رنجشوں کے تصفیے کے لیے پشتون روایات کے مطابق جرگے کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال روز بروز بگڑ رہی ہے۔ کوئٹہ کراچی، کوئٹہ سکھر، کوئٹہ تفتان، کوئٹہ ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر اضلاع کی شاہراہوں پر امن کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے اور جرگہ حکومت کو امن قائم کرنے پر مجبور کرے گا۔

مقررین نے الزام لگایا کہ عوام کو بجلی، گیس اور پینے کا صاف پانی میسر نہیں، جبکہ پاکستان میں پٹرول دنیا بھر میں سب سے مہنگا مل رہا ہے۔ ان کے بقول پانی کی قلت کے خطرات بڑھ رہے ہیں اور حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پشتون وطن کے معدنی خزانوں پر سازش اور بدامنی کے ذریعے قبضے کی تیاری ہو رہی ہے، ایک منصوبے کے تحت سرکاری پراکسیز کے ذریعے بدامنی اور دہشت گردی جاری ہے، پشتون اضلاع میں پولیس تھانے ان کے حوالے کیے گئے اور خوف کی فضا میں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

مقررین نے کہا کہ ملک میں چور، ڈاکو، رشوت خور اور کرپٹ عناصر کو بہترین پاکستانی جبکہ عوام کے امن اور حقوق کی بات کرنے والوں کو غدار قرار دیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق صوبے میں تعلیم، صحت اور علاج کی سہولتیں ناپید ہیں، پانی ذخیرہ کرنے کا کوئی انتظام نہیں، انتظامیہ کو مفلوج اور سویلین اتھارٹی کو ختم کر دیا گیا ہے۔

مقررین نے تنگہ مسے زئی، ضلع قلعہ عبداللہ خان کے واقعے کی شدید مذمت کی۔ جرگے نے مغوی حیدر کاکڑ کی بازیابی، شہید حنیفہ کاکڑ اور ولی کاکڑ عرف ولو کے قاتلوں کی گرفتاری، منشیات کے خاتمے اور جنگل پیر علیزئی کو جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ شرکاء سے کہا گیا کہ بدامنی، بدانتظامی اور پشتونوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں نظر انداز کیے جانے کے خلاف جو بھی لائحہ عمل طے ہوگا، ہر ضلع کا جرگہ اس پر عمل درآمد میں کردار ادا کرے گا۔ آخر میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا، منتظمین کو داد تحسین پیش کی گئی اور دعا کے ساتھ جرگہ اختتام پذیر ہوا۔

اشتہار