رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 8°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
صدر زرداری کی ظہور پیلس میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کیایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان، ایونٹ 7 سے 18 ستمبر تک ہوگاوزیر مملکت طلال چوہدری: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شراکت سے حکومت کو خطرہ نہیںمستونگ: سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاکروس کی پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش، شہباز شریف کے دورۂ ماسکو سے قبل بیانڑوب: گرفتار جے یو آئی رہنماؤں سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقاتبھارتی دباؤ پر پاکستانی نیٹ فلکس سیریز روکنے کا مطالبہ، فن و ثقافت بھی زد میںبیرسٹر گوہر اور آفتاب شیرپاؤ کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ، گرفتاریوں کی مذمتگرفتاریوں کے خلاف وکلا کا احتجاج، نظر بند رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہپشاور زلمی کا آرون ہارڈی کو پی ایس ایل 12 کے لیے برقرار رکھنے کا اعلانگوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں مکران روٹ پر ایرانی تیل کی ترسیل پر پابندیفیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز کی 12 گیگا بائٹس ڈیٹا چوری کرنے کی دعویٰ

قلات: کیسکو کی خالی آسامیوں پر انٹرویوز کے انتظامات کا اجلاس، ڈپٹی کمشنر کی صدارت

قلات: ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی زیرِ صدارت کیسکو کی خالی آسامیوں پر انٹرویوز کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایکسین کیسکو عیسیٰ جان بنگلزئی، ایس ڈی او سردار بشیر احمد محمدشہی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ثناء اللہ، نادرا آفس انچارج ماہ نور، پولیس انسپکٹر کریم بخش سمالانی، انسپکٹر علی احمد نیچاری، LS منیر مینگل، LS حاجی خیرجان شاہوانی اور LS محمدرحیم نیچاری سمیت کیسکو، محکمہ تعلیم اور نادرا کے دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کل سے شروع ہونے والے کیسکو کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے انٹرویوز کے انتظامات، امیدواروں کی سہولت، سیکیورٹی اور انٹرویو کے عمل کو شفاف بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ انٹرویوز کے تمام مراحل کو شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ کے مطابق یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ کیسکو، محکمہ تعلیم، نادرا اور پولیس فورس باہمی رابطے اور تعاون سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاکہ انٹرویو کے عمل میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا جانبداری کی گنجائش نہ رہے اور کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا اور میرٹ کی بالادستی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ محکمے انٹرویوز کے دوران نظم و ضبط، سیکیورٹی اور انتظامی امور کو یقینی بنائیں تاکہ امیدواروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اشتہار