صدر زرداری کی سہ ملکی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی جانب سے سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، محنت اور مثالی ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی، جو پوری قوم کے لیے باعثِ مسرت ہے۔
صدرِ مملکت نے سیریز میں شریک تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو بھی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں کی بھرپور محنت اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
آصف علی زرداری نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو بھی سہ ملکی سیریز کے کامیاب انعقاد اور قومی ٹیم کی فتح پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
صدرِ مملکت نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اسی جذبے، محنت اور ٹیم ورک کے ساتھ ملک کے لیے کامیابیاں حاصل کرتی رہے گی۔











