رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:24ظہر 12:16عصر 16:09مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عالمی بینک: پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، عدم مساوات بھی بڑھیمعروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسےراشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئےمیٹا نے نوعمر لڑکی کا مقدمہ نمٹا لیا، لاس اینجلس ٹرائل میں صرف اسنیپ رہ گئیانتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں موساد بھی شین بیٹ کی معاونامریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سرکاری عملے اور اہل خانہ کو نکلنے کا حکمرونالڈو کی ہیٹ ٹرک، النصر نے الخلود کو 5-3 سے ہرا دیاپیٹرولیم لیوی میں فوری کمی مسترد، آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار کمی پر غوررواں سال کے نو ماہ میں چار لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روزگار کے لیے رجسٹرسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان کا سامنا سری لنکا سے، رینکنگ میں بہتری کا موقعانتخابی اصلاحات کمیٹی: پیپلز پارٹی کا اپوزیشن سے رابطہ، جواب مشاورت کے بعد دینے کا عندیہاوگرا کا اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 15.3 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن
صفحہ اول› کھیل ›کوئٹہ

قازقستان سے گولڈ میڈل جیت کر شیرباز مری کوئٹہ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

قازقستان سے گولڈ میڈل جیت کر شیرباز مری کوئٹہ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
فائل فوٹو: فائٹر شیرباز مری — تصویر: بشکریہ sixty.pk

کوئٹہ: قازقستان میں منعقدہ نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کرنے والے قومی فائٹر شیرباز مری کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

استقبال کرنے والوں میں معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی، ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان ڈاکٹر یاسر بازئی، محکمہ کھیل کے افسران، اہل خانہ، دوست احباب اور شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

اس موقع پر بابر یوسفزئی اور ڈاکٹر یاسر بازئی نے شیرباز مری کو عالمی سطح پر کامیابی اور گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیز محمد آصف لانگو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جمیل احمد اور محکمہ کھیل کے دیگر افسران بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر یوسفزئی نے کہا کہ شیرباز مری کی عالمی سطح پر کامیابی بلوچستان اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کے بقول وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور حکومتِ بلوچستان کا وژن ہے کہ نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جائے۔ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ حکومتِ بلوچستان نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جاری رکھے گی۔

شیرباز مری نے کہا کہ نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا ان کے لیے اعزاز ہے، اور قازقستان میں پاکستان کی نمائندگی اور قومی پرچم بلند کرنا فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے کامیابی کے سفر میں تعاون اور حوصلہ افزائی پر حکومتِ بلوچستان اور محکمہ کھیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے چیمپئن شپ کے لیے بھرپور محنت کی اور مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا اگلا ہدف کراٹے کومبیٹ ہے اور امید ہے کہ محکمہ کھیل مستقبل میں بھی ان کی سرپرستی اور معاونت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چار گولڈ اور تین کانسی کے تمغے جیتے۔

موضوعات: