رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 11°فجر 05:25ظہر 12:16عصر 16:08مغرب 17:45عشا 19:06
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان مین ایونٹ سے باہر، پلیٹ فائنل میں پہنچ گیاآبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰخیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی ناگزیر تھی: وزیراعظم شہباز شریفعراقچی: امریکی خط مثبت قدم، امریکی حکام سے ملاقات کا ارادہ نہیں؛ ایرانی وفد دوحہ میںقشم جزیرے کے قریب ماہی گیر کشتیوں پر حملہ، دو لاپتا افراد بعد میں مل گئےگلگت بلتستان کے قومی دن پر وزیراعظم کا عوام کو مبارکباد کا پیغامایرانی وزیر خارجہ کی جرمن چانسلر کو انتباہ: ایران پر حملے کی صورت میں یورپ کو بھاری نقصاننیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف مشترکہ حملے کے لیے دباؤ، امریکی انتظامیہ میں اختلافاتبلوچستان کے مسائل کا حل بندوق نہیں، تعلیم اور جمہوری مکالمے میں ہے: سرفراز بگٹیگلگت بلتستان کے عوام کی قربانیاں ہماری مشترکہ تاریخ کا حصہ ہیں: صدر زرداریایف بی آر اکتوبر کا ٹیکس ہدف 156 ارب روپے سے پورا نہ کر سکاوزیراعظم کا دانش سکولوں کی تعمیر میں تیزی اور معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کا حکم

ایرانی وزیر خارجہ کی جرمن چانسلر کو انتباہ: ایران پر حملے کی صورت میں یورپ کو بھاری نقصان

ایرانی وزیر خارجہ کی جرمن چانسلر کو انتباہ: ایران پر حملے کی صورت میں یورپ کو بھاری نقصان
فائل فوٹو: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی — تصویر: بشکریہ sputniknews.in

تہران: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے یورپ کے توانائی اخراجات پر جرمن چانسلر کے شکوے کے بعد زمین ہلا دینے والے وار کا انتباہ دے دیا۔

ایک بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں یورپ کو توانائی کے اخراجات سے کہیں زیادہ بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کے باعث یورپ کے توانائی اخراجات میں 100 ارب یورو سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے یاد دلایا کہ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے گزشتہ سال جون میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل ہم سب کی خاطر یہ گندا کام انجام دے رہا ہے۔

عباس عراقچی نے لکھا کہ 100 ارب یورو اس زمین ہلا دینے والے وار کے سامنے کچھ بھی نہیں ہیں جو ایران کی طاقت ور مسلح افواج ہمارے لوگوں کو نقصان پہنچانے کی جرات کرنے والوں پر کریں گی۔ سرخ لکیریں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔