نوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر اوگی عادل وسیم پر فائرنگ، زخمی ہو کر پشاور کے ہسپتال منتقل

نوشہرہ: ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے اسسٹنٹ کمشنر عادل وسیم ہفتے کے روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق عادل وسیم اپنے آبائی گاؤں صالح خانہ گئے ہوئے تھے۔ واپسی پر مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افسر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے پشاور کے ہسپتال منتقل کیا۔
واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
حملہ آوروں کی شناخت اور حملے کا مقصد تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔











