پی ٹی آئی رہنماؤں سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی وفد کی ملاقات

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل سیکشن کے وفد نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد کی قیادت سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر نیازی بھی وفد میں شریک تھے۔
ملاقات میں پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، جمہوری عمل اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور درپیش چیلنجز سے امریکی وفد کو آگاہ کیا۔ پارٹی قیادت نے سیاسی صورتحال سے متعلق اپنے تحفظات بھی امریکی وفد کے سامنے رکھ دیے۔
امریکی سفارتخانے کے وفد نے پی ٹی آئی قیادت کا موقف سنا۔











