سلمان علی آغا: سیریز کے دوران ڈراپ کرنا اچھی چیز نہیں

لاہور: پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ سیریز کے دوران ڈراپ کرنا اچھی چیز نہیں ہے، میرا نہیں خیال اس سے پہلے کبھی ہوا ہے، امید ہے آئندہ کبھی ہو گا۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ سیریز میں پچز مختلف ملتی رہی ہیں، ہمیں انگلینڈ کے خلاف میچ آسانی سے جیتنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بیٹرز رنز نہیں کر سکے، امید ہے فائنل میں رنز کریں گے، میرے شاٹس سلیکشن ایسی تھی، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
پاکستانی بیٹر نے کہا کہ یہ کہنا کہ میں سنجیدہ نہیں لیتا، اس بات سے اتفاق نہیں کروں گا۔ 25 کروڑ لوگوں میں سے آپ کو موقع مل رہا ہو تو آپ کیوں سنجیدہ نہیں ہوں گے؟ میں پاکستان کی طرف سے کھیلتا ہوں تو کیوں سیریس نہیں لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کپتان کا دباؤ ضرور ہوتا ہے، اب کم دباؤ محسوس ہوتا ہے۔ کل بھی ہاؤس فل ہوگا، یہی کہوں گا کہ ہمیں سپورٹ کریں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ فخر اور بابر 10 سال سے ون ڈے کے بہترین کھلاڑی ہیں، بڑی سیریز جتوائی ہیں۔ فخر فائنل میں اچھے رنز کرتے ہیں، فخر اور بابر اعظم کل رنز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ہم کھیلے وہاں اتنے ہی رنز بن سکتے تھے اور ہم نے اس کا دفاع بھی کیا۔ بیٹرز کو اپنی ففٹیز کو لمبے اسکور میں لے جانا پڑے گا، اگر ایسا ہوگا تو ہمارے بھی 350 پلس رنز بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی بڑے باصلاحیت ہیں اور پاکستان کے لیے لمبا کھیلیں گے۔ فلاپ ہونے والے کھلاڑیوں کو مناسب مواقع ملنے چاہئیں تاکہ وہ مشکل وقت سے خود کو نکال سکیں۔ شاداب کی صورت میں ہمیں 8ویں نمبر پر ایسا کھلاڑی ملتا ہے جو رنز کر سکتا ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ شاداب اور حارث رؤف نے شاندار بیٹنگ کی اور اعصاب پر قابو پایا، ایسے میچز روز روز نہیں ہوتے۔ سیریز کے دوران ڈراپ کرنا اچھی چیز نہیں ہے۔











