سنگاکارا کا ڈبلن ایئرپورٹ پر رائن ایئر عملے پر نسل پرستی کا الزام

ڈبلن: سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے ڈبلن ایئرپورٹ پر رائن ایئر کے عملے پر نسل پرستی کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کے مطابق سفر کے دوران عملے کا رویہ ان کے اور اہلِ خانہ کے ساتھ امتیازی اور دھمکی آمیز تھا۔
سنگاکارا کا کہنا ہے کہ عملے نے ان سے کہا کہ ان جیسے لوگوں کو اپنے پاسپورٹ کے ساتھ ایسے سلوک کی توقع رکھنی چاہیے۔
دوسری جانب رائن ایئر نے الزام کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سنگاکارا نے ویزا دستاویزات دکھانے سے انکار کیا۔











