کے پی میں گورنر راج دو سے چھ ماہ تک رہ سکتا ہے: رانا تنویر حسین

شرقپور: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج دو سے چھ ماہ تک رہ سکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ریاست اور اداروں پر چڑھائی کی جائے گی تو معاملات خراب ہوں گے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے دھرنوں نے ماضی میں ملک کو نقصان پہنچایا، اب دھرنوں کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا اپنے ہی اداروں کے خلاف چڑھائی ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا زیرک سیاستدان ہیں تاہم انہیں بھی اس حد تک نہیں جانا چاہیے تھا، امید ہے کہ جلد معاملات بہتر ہو جائیں گے۔
موضوعات:خیبرپختونخوا











