رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:24ظہر 12:16عصر 16:09مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عالمی بینک: پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، عدم مساوات بھی بڑھیمعروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسےراشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئےمیٹا نے نوعمر لڑکی کا مقدمہ نمٹا لیا، لاس اینجلس ٹرائل میں صرف اسنیپ رہ گئیانتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں موساد بھی شین بیٹ کی معاونامریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سرکاری عملے اور اہل خانہ کو نکلنے کا حکمرونالڈو کی ہیٹ ٹرک، النصر نے الخلود کو 5-3 سے ہرا دیاپیٹرولیم لیوی میں فوری کمی مسترد، آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار کمی پر غوررواں سال کے نو ماہ میں چار لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روزگار کے لیے رجسٹرسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان کا سامنا سری لنکا سے، رینکنگ میں بہتری کا موقعانتخابی اصلاحات کمیٹی: پیپلز پارٹی کا اپوزیشن سے رابطہ، جواب مشاورت کے بعد دینے کا عندیہاوگرا کا اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 15.3 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن

وزیراعظم کی بھارت کے خلاف ہانگ کانگ سکسز کی کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

وزیراعظم کی بھارت کے خلاف ہانگ کانگ سکسز کی کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد
فائل فوٹو: ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ — تصویر: بشکریہ indianexpress.com

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہانگ کانگ سکسز میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے خلاف چار وکٹوں سے کامیابی پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا مظہر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ کھلاڑیوں کی تیاری اور معاونت کے لیے پی سی بی کی ٹیم نے بھرپور محنت کی، جس پر وہ مبارک باد اور تحسین کے مستحق ہیں۔