مہوش حیات نے ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی کارکردگی کو سراہا

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن کی پیشہ ورانہ کارکردگی، بہترین انتظامات اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مہوش حیات نے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن عملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور مسافروں کے لیے کیے گئے انتظامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی جانب سے اس موقع پر ادارے کے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔











