زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 80 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 20 نومبر 2026 کو اسی سطح پر تھے۔
اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 20 نومبر کو 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں 5 ارب 15 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 20 نومبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
موضوعات:اسٹیٹ بینک
اشتہار











