دکی: اسسٹنٹ کمشنر کا مڈل سالانہ امتحانی مرکز کا دورہ، نظم و ضبط پر زور
دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال نے مڈل کے سالانہ امتحانات کے دوران گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دکی کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل، انتظامات اور نظم و ضبط کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی ہال میں طلباء کی نشستوں، امتحانی ماحول، عملے کی موجودگی اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔
انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران مکمل نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور نقل کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات شفاف، منصفانہ اور میرٹ کے اصولوں کے مطابق منعقد کیے جائیں تاکہ تمام طلباء کو بلا امتیاز اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا یکساں موقع میسر آسکے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت اور میرٹ کی بالادستی تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے نہایت اہم ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ دکی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں امتحانی نظام کی بہتری، شفافیت اور تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے امتحانی مراکز کی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔











