رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 8°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
صدر زرداری کی ظہور پیلس میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات، خیریت دریافت کیایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان، ایونٹ 7 سے 18 ستمبر تک ہوگاوزیر مملکت طلال چوہدری: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شراکت سے حکومت کو خطرہ نہیںمستونگ: سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاکروس کی پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش، شہباز شریف کے دورۂ ماسکو سے قبل بیانڑوب: گرفتار جے یو آئی رہنماؤں سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقاتبھارتی دباؤ پر پاکستانی نیٹ فلکس سیریز روکنے کا مطالبہ، فن و ثقافت بھی زد میںبیرسٹر گوہر اور آفتاب شیرپاؤ کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ، گرفتاریوں کی مذمتگرفتاریوں کے خلاف وکلا کا احتجاج، نظر بند رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کا مطالبہپشاور زلمی کا آرون ہارڈی کو پی ایس ایل 12 کے لیے برقرار رکھنے کا اعلانگوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صدارت میں مکران روٹ پر ایرانی تیل کی ترسیل پر پابندیفیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز کی 12 گیگا بائٹس ڈیٹا چوری کرنے کی دعویٰ

برشور: ڈپٹی کمشنر خالد شمس کی صدارت میں دسمبر پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ

برشور: ڈپٹی کمشنر خالد شمس کی صدارت میں دسمبر پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ

برشور: 27 نومبر کو ڈپٹی کمشنر برشور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس کی زیرِ صدارت دسمبر 2026 کی قومی انسدادِ پولیو مہم (NID DEC 26) کی تیاریوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اہم اجلاس ڈی سی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر برشور سید رضی ہریرہ، اسسٹنٹ کمشنر توبہ کاکڑی معید جاموٹ، ضلعی پولیو آفسران، ایکاسس (ACASUS) کے امپلیمینٹیشن ایسوسی ایٹ عمران خان اور دیگر متعلقہ نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں نومبر کی ذیلی انسدادِ پولیو مہم (SNID NOV) کے بعد کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ (پوسٹ کیمپین اسیسمنٹ) لیا گیا اور دسمبر میں شروع ہونے والی آئندہ مہم کے شیڈول اور پیشگی تیاریوں (کاؤنٹ ڈاؤن سرگرمیوں) کو حتمی شکل دی گئی۔

مہم کی مؤثر نگرانی اور سو فیصد کوریج کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور کمیٹی اراکین نے ضلع برشور کے موجودہ علاقائی نقشوں (پولیگونز) پر غور و خوض کے بعد انہیں مزید چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کا اہم فیصلہ کیا تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے۔

ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خالد شمس نے پولیو ورکرز کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی جذبے سے سرشار پولیو ورکرز ہمارے اصل ہیروز ہیں، جو دشوار گزار اور دور دراز علاقوں میں جا کر قوم کے مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے حفاظتی قطرے پلانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع برشور کو پولیو سے مکمل طور پر پاک رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور مہم کے دوران بروقت اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

اشتہار