راجہ پرویز اشرف: پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وہ بلاول بھٹو کا پیغام لے کر اپوزیشن لیڈر کے پاس گئے تھے، اور محمود خان اچکزئی نے اس پیغام کا خیرمقدم کیا۔
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ ان کے مطابق پارلیمنٹ کی عزت اسی میں ہے کہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمنٹ میں کمیٹیاں بنائی جائیں، بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات لانے کی بات کی ہے۔ مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کیا ہے۔
اشتہار











