رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 6° صاف 17° / 5°فجر 05:36ظہر 12:17عصر 15:58مغرب 17:35عشا 18:58
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
کویت میں ایرانی حملہ: امریکی میجر کی کانگریس کمیٹیوں میں وسل بلوئر شکایتچوہدری سالک حسین کی مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے قانونی نوٹسعمران خان کا تین چیف جسٹس صاحبان کو خط، جان کو خطرے اور عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے کا دعویٰامریکا اور اسرائیل دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں: ایرانوفاقی آئینی عدالت کے آرڈر سے مایوسی، بیرسٹر گوہر کا پشاور ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے کا مطالبہقشم کے قریب امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا ایرانی دعویٰ، امریکی فوج کا ردعمل سامنے نہیں آیاعمران خان کے خط پر اپوزیشن رہنماؤں کا مشترکہ اعلامیہ، اعلیٰ عدلیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہانٹر یونیورسٹیز اسپورٹس فیسٹیول: جامعہ تربت کے کھلاڑیوں کی فٹبال اور کرکٹ میں کامیابیآبی حقوق پر یکطرفہ بھارتی اقدام اعلانِ جنگ ہوگا، فن لینڈ کے وفد سے ملاقات میں یوسف رضا گیلانیشفقت امانت علی کے نئے موسیقی سفر کا اعلان، آج کراچی میں پریس کانفرنس ہوگیویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سپر سکس میں رسائی حاصل کر لیخلیجِ فارس میں بدامنی کا ذمہ دار امریکا و اسرائیل، عباس عراقچی کا ای سی او اجلاس سے خطاب

چوہدری سالک حسین کی مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے قانونی نوٹس

چوہدری سالک حسین کی مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے قانونی نوٹس
چوہدری سالک حسین کی مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو ہتکِ عزت کے قانونی نوٹس — تصویر: بشکریہ ایکسپریس

اسلام آباد: وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری کو ہتکِ عزت کے نوٹس بھیج دیے ہیں۔

ایکسپریس کے مطابق اپنے بیان میں چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے دو قانونی نوٹس بھجوائے ہیں، ایک مریم نواز شریف کو اور دوسرا عظمیٰ زاہد بخاری کو۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بھیجے گئے قانونی نوٹس کا باضابطہ جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔ ان کے بقول قانونی نوٹس کے ذریعے دھمکانے کی کوششیں نہ انہیں خاموش کر سکتی ہیں اور نہ عوامی مفاد اور عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل پر آواز اٹھانے سے روک سکتی ہیں۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ صوبہ بدستور شدید بدانتظامی اور بدعنوانی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ ان کے مطابق ان مسائل پر دھمکیوں کے بجائے ذرا سی خود احتسابی اور جوابدہی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور پنجاب کے وسیع تر مفاد میں شفافیت اور احتساب کے لیے ان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

اشتہار