رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° جزوی بادل 18° / 10°فجر 05:33ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:37عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیاترک صدر اردوغان کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات، مذاکرات جلد بحال کرنے پر زورطارق فضل چودھری: بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کچھ ہوا تو ہم ذمہ دار ہوں گےایران: مجلسِ خبرگانِ رہبری کا این پی ٹی سے دستبرداری اور دفاعی نظریے پر نظرِ ثانی کا مطالبہعلی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس، ویڈیو وائرلمسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیےعمران خان کی دو بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے رہاایران کے ساتھ جنگ میں مکمل فتح چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپنئے صوبوں پر عوامی رائے لینا بہترین حل ہے: محسن نقویاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ عہدے سے الگ، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقررمستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہیدرونالڈو کا ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع

بلال خان کاکڑ کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں بلوچستان کی نمائندگی

بلال خان کاکڑ کی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں بلوچستان کی نمائندگی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT) کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔

جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، مختلف صوبوں کے سیکریٹریز معدنیات اور غیر ملکی مندوبین کے ہمراہ نمائش میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر بلال خان کاکڑ نے معزز شخصیات اور غیر ملکی وفود کو بلوچستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں موجود وسیع سرمایہ کاری کے مواقع، صوبے کے قدرتی معدنی وسائل اور اس شعبے کی بے پناہ صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بلوچستان کے معدنی ذخائر کو ملکی معیشت کے استحکام، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔

بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل اور معدنی ذخائر کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت کا حامل صوبہ ہے۔ ان وسائل کو جدید ٹیکنالوجی، مؤثر منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کے ذریعے بروئے کار لا کر نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت بلوچستان کو ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ معدنیات سمیت مختلف اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ، بین الاقوامی شراکت داری کے قیام اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پاکستان کے معدنی وسائل کو دنیا کے سامنے متعارف کرانے اور عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار