رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° جزوی بادل 18° / 10°فجر 05:33ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:37عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیاترک صدر اردوغان کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات، مذاکرات جلد بحال کرنے پر زورطارق فضل چودھری: بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کچھ ہوا تو ہم ذمہ دار ہوں گےایران: مجلسِ خبرگانِ رہبری کا این پی ٹی سے دستبرداری اور دفاعی نظریے پر نظرِ ثانی کا مطالبہعلی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس، ویڈیو وائرلمسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیےعمران خان کی دو بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے رہاایران کے ساتھ جنگ میں مکمل فتح چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپنئے صوبوں پر عوامی رائے لینا بہترین حل ہے: محسن نقویاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ عہدے سے الگ، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقررمستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہیدرونالڈو کا ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع

جامعہ تربت: سوشیالوجی کے طلبہ کا تحقیقی مقالوں کا کامیاب دفاع

جامعہ تربت: سوشیالوجی کے طلبہ کا تحقیقی مقالوں کا کامیاب دفاع
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: جامعہ تربت کے شعبہ سوشیالوجی کے بی ایس (سیشن 2023-26) کے فائنل سمسٹر کے طلبہ نے امتحانی پینل کے سامنے اپنے تحقیقی مقالوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔

طلبہ نے پینل کے سامنے عصر حاضر کے مختلف سماجی مسائل پر مبنی اپنے مقالوں کے نتائج پیش کرتے ہوئے تحقیقی طریقہ کار اور تھیوریٹیکل فریم ورک کی وضاحت کی۔

پینل کے ارکان نے ابھرتے ہوئے نوجوان محققین کے تحقیقی کام اور پریزنٹیشنز کے معیار کو سراہا۔

امتحانی پینل کی صدارت فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر محمد طاہر حکیم نے کی، جبکہ ڈاکٹر عبدالروف نے ایکسٹرنل ایکسپرٹ کے فرائض انجام دیے۔

ڈاکٹر طاہر حکیم اور ڈاکٹر عبدالروف نے ان مقالوں کو ایک اہم علمی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی تحقیقی سرگرمیاں پالیسی سازی اور کمیونٹی کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے نوجوان محققین اور ان کے والدین، سپروائزرز اور فیکلٹی ممبران کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی تحقیقی سرگرمیاں طلبہ کو تحقیقی مسائل سمجھنے اور ان کے قابل عمل حل تجویز کرنے میں مدد دینے کے علاوہ ان میں تجزیاتی و مثبت سوچ بھی پیدا کرتی ہیں، جو اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ زندگی کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے جامعہ تربت میں تحقیقی کلچر کو مزید فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار