کوئٹہ: سنجاوی میں واٹر سپلائی کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی پر کیسکو کی یقین دہانی

کوئٹہ: صوبائی وزیرِ کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ کی چیف کیسکو مجیب مری سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں سنجاوی شہر کو درپیش بجلی کے مسائل، بالخصوص واٹر سپلائی کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے واٹر سپلائی کی بجلی 24 گھنٹے بحال رکھی جائے۔
چیف کیسکو مجیب مری نے یقین دہانی کرائی کہ سنجاوی شہر کی واٹر سپلائی کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ملاقات میں ایم پی اے زاہد ریکی بھی موجود تھے۔
حاجی نور محمد خان دمڑ نے اس یقین دہانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔











