رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 18° / 9°فجر 05:33ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:37عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیاترک صدر اردوغان کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات، مذاکرات جلد بحال کرنے پر زورطارق فضل چودھری: بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کچھ ہوا تو ہم ذمہ دار ہوں گےایران: مجلسِ خبرگانِ رہبری کا این پی ٹی سے دستبرداری اور دفاعی نظریے پر نظرِ ثانی کا مطالبہعلی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس، ویڈیو وائرلمسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیےعمران خان کی دو بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے رہاایران کے ساتھ جنگ میں مکمل فتح چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپنئے صوبوں پر عوامی رائے لینا بہترین حل ہے: محسن نقویاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ عہدے سے الگ، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقررمستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہیدرونالڈو کا ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع

سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست

سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست
فائل فوٹو: سہیل آفریدی — تصویر: بشکریہ tnnenglish.com

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان کی بازیابی کے لیے آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 175E کی ذیلی شق 3 کے تحت دائر کی گئی ہے۔ اس میں وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں آئین کے آرٹیکل 232، 234 اور 245 کے تحت حاصل اختیارات کی آئینی حدود سے متعلق اہم سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق ان آئینی دفعات کے تحت کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تینوں رہنماؤں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور متعلقہ حکام کو ان کے موجودہ مقام اور حراست میں رکھنے کی وجوہات فوری طور پر ظاہر کرنے کی ہدایت کی جائے۔

مزید استدعا کی گئی ہے کہ تینوں رہنماؤں کو وکلا اور اہل خانہ تک رسائی، طبی سہولیات اور تشدد سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ سیاسی مقاصد کے تحت کی جانے والی کارروائی اختیارات کا ناجائز استعمال اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ لہٰذا عدالت اس معاملے کا نوٹس لے اور متعلقہ حکام کو قانون کے مطابق اقدامات کا پابند بنائے۔

اشتہار