نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ربی اور بابا کوٹ کینال پر پانی کی منصفانہ فراہمی کی ہدایت

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت محکمہ ایریگیشن کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف انجینئر ایریگیشن، ایکسین ایریگیشن، ایس ڈی او ایریگیشن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بابا کوٹ اور ربی کینال میں زرعی پانی کی فراہمی، پانی کی تقسیم اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے ہدایت کی کہ دونوں کینالوں میں پانی کی منصفانہ اور بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اور زرعی پانی کی قلت سے متعلق کاشتکاروں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آبپاشی کے نظام میں بہتری لانا اور ٹیل کے علاقوں تک پانی کی رسائی یقینی بنانا محکمہ ایریگیشن کی اہم ذمہ داری ہے۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کینالوں کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے، پانی کی غیر قانونی تقسیم اور ضیاع کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے۔











