کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی کی صدارت میں پنجپائی اور رفیوزل علاقوں میں پولیو مہم پر اجلاس

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی زیر صدارت دور دراز علاقوں، بالخصوص پنجپائی اور دیگر رفیوزل والے علاقوں میں پولیو مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، پولیو پروگرام کے نمائندگان، متعلقہ افسران اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔
اجلاس میں پولیو مہم کے دوران بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو قائل کرنے، عوامی شعور اجاگر کرنے اور دور دراز علاقوں تک پولیو ٹیموں کی رسائی یقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مقامی عمائدین کے تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے اور رفیوزل کیسز کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
اشتہار











