اسلام آباد: منرلز انویسٹمنٹ فورم میں وزیراعلیٰ بگٹی نے اسحاق ڈار کو معدنی ذخائر سے آگاہ کیا

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے موقع پر محکمہ مائنز اینڈ منرلز بلوچستان کے اسٹال پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو بلوچستان کے معدنی ذخائر، معدنی شعبے میں جاری اقدامات اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا۔
اسٹال کے دورے کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور سیکرٹری مائنز سیدال خان لونی بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے معدنی شعبے کی استعداد، صوبے میں موجود قدرتی وسائل اور سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے فورم کو بلوچستان کے معدنی شعبے کو قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے سامنے متعارف کرانے کا اہم موقع قرار دیا۔











