رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 18° / 9°فجر 05:33ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:37عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیاترک صدر اردوغان کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات، مذاکرات جلد بحال کرنے پر زورطارق فضل چودھری: بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کچھ ہوا تو ہم ذمہ دار ہوں گےایران: مجلسِ خبرگانِ رہبری کا این پی ٹی سے دستبرداری اور دفاعی نظریے پر نظرِ ثانی کا مطالبہعلی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس، ویڈیو وائرلمسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیےعمران خان کی دو بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے رہاایران کے ساتھ جنگ میں مکمل فتح چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپنئے صوبوں پر عوامی رائے لینا بہترین حل ہے: محسن نقویاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ عہدے سے الگ، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقررمستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہیدرونالڈو کا ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع

بانی پی ٹی آئی کا قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وسیع اتحاد کا حکم

بانی پی ٹی آئی کا قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وسیع اتحاد کا حکم
فائل فوٹو: بانی پی ٹی آئی عمران خان — تصویر: بشکریہ pakistantimes.com

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی کی قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وسیع اتحاد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کی پارلیمانی کمیٹیوں میں پی ٹی آئی کے ارکان کی واپسی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

اڈیالہ جیل میں بدھ کے روز بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کے ساتھ ملاقات میں لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی ارکان کی پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کا مشورہ دیا تھا۔

بانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے متعلق پارلیمنٹ میں سخت موقف اور بائیکاٹ برقرار رہنا چاہیے، کیونکہ حکومت سے روابط رکھنا یا تعاون کرنا اس حکومت کو جواز فراہم کرتا ہے۔

اپوزیشن لیڈرز پر اعتماد

بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز ناصر عباس اور محمود اچکزئی پر اعتماد کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کی سیاست کے فیصلوں کا اختیار محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے پاس ہی رہے گا۔

بانی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد بنانے کے فیصلے پی ٹی آئی قیادت نہیں بلکہ اپوزیشن لیڈرز کریں۔ ان کی ہدایت ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن رہنما بات کریں اور اپوزیشن اتحاد کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والے دو وکلا نے سلمان اکرم راجہ کے متعلق بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی۔

بانی پی ٹی آئی اپنی اہلیہ کی رہائی اور علاج کے لیے رضامند ہیں۔ انہوں نے صوبوں کے حوالے سے اپنا موقف دہرایا اور 28ویں ترمیم پر 26ویں اور 27ویں ترمیم والا موقف برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

لطیف کھوسہ محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

اشتہار