رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 22° / 9°فجر 05:25ظہر 12:16عصر 16:07مغرب 17:44عشا 19:05
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردوں کی حمایت بند نہ کی تو افغان طالبان کو سنگین قیمت چکانا ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، نیا فارمولا جاریپاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مسرتپرویز خٹک: وزیراعظم کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہےایران نے برطانوی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیاریٹیلرز ٹیکس اسکیم ناکام، نان فائلرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہافغان مذاکرات: امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدمہانگ کانگ سکسز: افغانستان پہلی بار چیمپئن، فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکستکوئٹہ: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، نجیب اللہ نے گولڈ میڈل جیت لیابابر اعظم پر تنقید: عماد وسیم نے سابقہ کامیابیوں کو نظرانداز نہ کرنے کا مشورہ دیاہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے عمان کو 18 رنز سے ہرا کر پلیٹ فائنل جیت لیاایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملے کی صلاحیت، ٹرمپ کا دعویٰ

تربت: ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد حسین بلوچ کا گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج کا دورہ

تربت: ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد حسین بلوچ کا گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج کا دورہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: ڈائریکٹر کالجز، محکمہ ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان، پروفیسر محمد حسین بلوچ نے ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز مکران پروفیسر برکت اسماعیل بلوچ کے ہمراہ گورنمنٹ عطا شاد ڈگری کالج تربت کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ظہیر احمد نے معزز افسران کا استقبال کیا اور انہیں کالج کی تدریسی و تعلیمی سرگرمیوں، نصابی امور اور تعلیمی عمل کے تسلسل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر کالجز نے کالج کے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلبہ و اساتذہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے طلبہ کی تعلیمی پیش رفت، تدریسی عمل اور درس و تدریس سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

بعد ازاں ڈائریکٹر کالجز بلوچستان پروفیسر محمد حسین بلوچ اور ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز مکران پروفیسر برکت اسماعیل بلوچ نے کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں اور تدریسی عمل کے تسلسل کا جائزہ لیا گیا۔ معزز افسران نے کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل اور تدریسی عمل میں عملے کی مصروفیت کو سراہا۔

اس دورے کا مقصد ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور تدریسی عمل کے معیار و تسلسل کے حوالے سے صورتِ حال سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: