رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:24ظہر 12:16عصر 16:09مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عالمی بینک: پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، عدم مساوات بھی بڑھیمعروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسےراشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئےمیٹا نے نوعمر لڑکی کا مقدمہ نمٹا لیا، لاس اینجلس ٹرائل میں صرف اسنیپ رہ گئیانتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں موساد بھی شین بیٹ کی معاونامریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سرکاری عملے اور اہل خانہ کو نکلنے کا حکمرونالڈو کی ہیٹ ٹرک، النصر نے الخلود کو 5-3 سے ہرا دیاپیٹرولیم لیوی میں فوری کمی مسترد، آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار کمی پر غوررواں سال کے نو ماہ میں چار لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روزگار کے لیے رجسٹرسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان کا سامنا سری لنکا سے، رینکنگ میں بہتری کا موقعانتخابی اصلاحات کمیٹی: پیپلز پارٹی کا اپوزیشن سے رابطہ، جواب مشاورت کے بعد دینے کا عندیہاوگرا کا اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 15.3 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن

گوادر ایمبولینس سروس کا نوجوانوں کے لیے قائدانہ صلاحیتوں کا تربیتی پروگرام

گوادر ایمبولینس سروس کا نوجوانوں کے لیے قائدانہ صلاحیتوں کا تربیتی پروگرام
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: 26 اکتوبر کو گوادر ایمبولینس سروس کے زیراہتمام BRSP سپورٹ پروجیکٹ اور حکومتِ بلوچستان کے تعاون سے میونسپل کارپوریشن گوادر کے ہال میں نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں اور قیادت کے فروغ کے لیے آگاہی و تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔

پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، سماجی ذمہ داریوں کا شعور اجاگر کرنا اور شہری و بلدیاتی امور میں ان کی موثر شرکت کو فروغ دینا تھا۔

مہمانِ خصوصی اور بریفنگ

تقریب کے مہمانِ خصوصی تحصیل چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوادر ماجد جوہر تھے۔ اس موقع پر گوادر ایمبولینس سروس کے چیئرمین نسیم موسیٰ نے ادارے کی خدمات اور ہنگامی طبی امداد کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ عالی خان نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد کی بنیادی تربیت فراہم کی۔

پروگرام میں ملا ثنائ اللہ، نوجوان رہنماوں اور سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز حافظ جہانزیب کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ میزبانی نعیم حکیم نے کی۔

ماجد جوہر کا خطاب

چیئرمین میونسپل کارپوریشن ماجد جوہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا معاشرتی ترقی اور موثر مقامی حکمرانی کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان شہری مسائل کے حل، عوامی خدمت اور بلدیاتی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کریں۔ پروگرام میں نوجوانوں کو سماجی خدمت، تعلیمی و پیشہ ورانہ ترقی اور مقامی مسائل کے حل سے متعلق رہنمائی دی گئی۔

سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء نے علاقائی مسائل، طبی سہولیات اور ایمبولینس سروس سے متعلق سوالات کیے۔ پروگرام کے اختتام پر تحصیل چیئرمین ماجد جوہر نے شرکاء کو میونسپل کارپوریشن گوادر کا دورہ بھی کروایا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: