خواجہ آصف: فضل الرحمان سے اختلافات پہلے بھی رہے، لیکن اس نہج پر نہیں پہنچے

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے پہلے بھی اختلافات رہے، لیکن اس نہج پر نہیں پہنچے۔
ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 13 سال میں کرپشن عروج پر پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈ کے لیے بڑی رقم لی جاتی تھی جو جیبوں میں جاتی تھی، پی ٹی آئی میں کئی گروپس ہیں اور ہر گروپ ایک دوسرے سے جنگ کی حالت میں ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ان کے مولانا فضل الرحمان سے اچھے مراسم ہیں اور جے یو آئی سربراہ سے پہلے بھی اختلافات رہے، لیکن اس نہج پر نہیں پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کو فوری ردعمل نہیں دینا چاہتے تھے۔ جے یو آئی کا یہ کہنا معصومیت کا اظہار ہے کہ انہوں نے گورنر راج میں کبھی حصہ نہیں مانگا۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ان کی ذات پر حملہ مسئلہ نہیں، لیکن مولانا حکومت کی ساکھ پر حملہ کر رہے تھے۔











