رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 9°فجر 05:25ظہر 12:16عصر 16:07مغرب 17:44عشا 19:05
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردوں کی حمایت بند نہ کی تو افغان طالبان کو سنگین قیمت چکانا ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، نیا فارمولا جاریپاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مسرتپرویز خٹک: وزیراعظم کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہےایران نے برطانوی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیاریٹیلرز ٹیکس اسکیم ناکام، نان فائلرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہافغان مذاکرات: امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدمہانگ کانگ سکسز: افغانستان پہلی بار چیمپئن، فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکستکوئٹہ: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، نجیب اللہ نے گولڈ میڈل جیت لیابابر اعظم پر تنقید: عماد وسیم نے سابقہ کامیابیوں کو نظرانداز نہ کرنے کا مشورہ دیاہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے عمان کو 18 رنز سے ہرا کر پلیٹ فائنل جیت لیاایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملے کی صلاحیت، ٹرمپ کا دعویٰ

ہانگ کانگ سکسز: افغانستان پہلی بار چیمپئن، فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست

ہانگ کانگ سکسز: افغانستان پہلی بار چیمپئن، فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست
فائل فوٹو: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ — تصویر: بشکریہ sportingnews.com

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں افغانستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

آسٹریلیا کا دیا گیا 116 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے صرف 5.1 اوورز میں حاصل کر لیا اور پہلی بار ہانگ کانگ سکسز کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

دوسری جانب پاکستان نے پلیٹ فائنل میں عمان کو 18 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 73 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور ٹیم کو بڑا اسکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 136 رنز ہی بنا سکی، یوں پاکستان نے پلیٹ فائنل 18 رنز سے جیت لیا۔