رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 9°فجر 05:25ظہر 12:16عصر 16:07مغرب 17:44عشا 19:05
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردوں کی حمایت بند نہ کی تو افغان طالبان کو سنگین قیمت چکانا ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، نیا فارمولا جاریپاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مسرتپرویز خٹک: وزیراعظم کا بی آر ٹی سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہےایران نے برطانوی رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیاریٹیلرز ٹیکس اسکیم ناکام، نان فائلرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہافغان مذاکرات: امریکی وزیر خارجہ کے بیان کا پاکستان کی جانب سے خیرمقدمہانگ کانگ سکسز: افغانستان پہلی بار چیمپئن، فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکستکوئٹہ: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، نجیب اللہ نے گولڈ میڈل جیت لیابابر اعظم پر تنقید: عماد وسیم نے سابقہ کامیابیوں کو نظرانداز نہ کرنے کا مشورہ دیاہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے عمان کو 18 رنز سے ہرا کر پلیٹ فائنل جیت لیاایران کی جوہری تنصیبات پر 10 منٹ میں حملے کی صلاحیت، ٹرمپ کا دعویٰ

وزیراعلیٰ ہاؤس پر چھاپے کی خبریں بے بنیاد، شاہد رند کی تردید

وزیراعلیٰ ہاؤس پر چھاپے کی خبریں بے بنیاد، شاہد رند کی تردید
فائل فوٹو: شاہد رند — تصویر: بشکریہ bexpress.com.pk

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے وزیراعلیٰ ہاؤس پر چھاپے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے انہیں بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ نہ ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے اور نہ ہی وزیراعلیٰ ہاؤس پر کسی قسم کا چھاپہ مارا گیا ہے۔

ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم انداز میں منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد وزیراعلیٰ کی کردار کشی اور صوبے میں بے یقینی و عدم اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہے۔

ان کے مطابق حکومت کی کارکردگی سے خائف بعض عناصر جھوٹی اور من گھڑت خبروں کے ذریعے عوام میں غلط تاثر پیدا کرنے اور حکومتی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شاہد رند نے کہا کہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا کو منفی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور حکومتی اداروں اور قیادت کے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔ تاہم حقائق کو مسخ کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کی ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

معاونِ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانے، کردار کشی کرنے اور دانستہ طور پر گمراہ کن معلومات کی تشہیر میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آزادیٔ اظہار کی آڑ میں جھوٹ، بہتان اور منظم کردار کشی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ایسے عناصر کو اپنی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا قانونی جواب دینا ہوگا اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔