گوادر: گداگری کے خلاف مشترکہ کارروائی، دو افراد تحویل میں لے لیے گئے

گوادر: ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مکران محمد عیسیٰ کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوادر میر جان کی نگرانی میں ضلع گوادر میں گداگری کی روک تھام کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی انسدادِ گداگری ٹیم نے گوادر پولیس کے تعاون سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گداگری میں مبینہ طور پر ملوث دو افراد کو تحویل میں لے لیا۔
دونوں افراد کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق مہم کا مقصد گداگری کی روک تھام، عوامی مقامات پر اس رجحان میں کمی اور مستحق و بے سہارا افراد کی شناخت کرکے انہیں فلاح و بحالی کے نظام سے منسلک کرنا ہے۔
اس ضمن میں قانون کی عمل داری کے ساتھ انسانی وقار، بنیادی حقوق اور ضرورت مند افراد کی فلاح و بہبود کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











