اورماڑہ: اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور بارکت کا چار سرکاری اسکولوں کا دورہ

اورماڑہ: اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور بارکت نے شہر کے چار سرکاری اسکولوں کا دورہ کرکے تعلیمی سرگرمیوں، اساتذہ و طلبہ کی حاضری، دستیاب بنیادی سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
اس سلسلے میں انہوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول غازی لین، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ایسٹ غازی لین، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کونٹاگی لین اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کونٹاگی لین کا معائنہ کیا۔
انہوں نے حاضری رجسٹر چیک کیے اور اسکولوں میں جاری تدریسی عمل کا مشاہدہ کیا۔
تعلیمی معیار اور سہولیات پر توجہ
ان کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا، تعلیمی نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور طلبہ کو معیاری تعلیم کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔
صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری، اساتذہ کی پابندی وقت اور طلبہ کو بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی اہمیت کی حامل ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











