رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:24ظہر 12:16عصر 16:09مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عالمی بینک: پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، عدم مساوات بھی بڑھیمعروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسےراشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئےمیٹا نے نوعمر لڑکی کا مقدمہ نمٹا لیا، لاس اینجلس ٹرائل میں صرف اسنیپ رہ گئیانتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں موساد بھی شین بیٹ کی معاونامریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سرکاری عملے اور اہل خانہ کو نکلنے کا حکمرونالڈو کی ہیٹ ٹرک، النصر نے الخلود کو 5-3 سے ہرا دیاپیٹرولیم لیوی میں فوری کمی مسترد، آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار کمی پر غوررواں سال کے نو ماہ میں چار لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روزگار کے لیے رجسٹرسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان کا سامنا سری لنکا سے، رینکنگ میں بہتری کا موقعانتخابی اصلاحات کمیٹی: پیپلز پارٹی کا اپوزیشن سے رابطہ، جواب مشاورت کے بعد دینے کا عندیہاوگرا کا اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 15.3 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن

گوادر فٹبال چیمپئن شپ: ینگ بلوچ اور گزروان یونائیٹڈ کامیاب، آٹھواں روز

گوادر فٹبال چیمپئن شپ: ینگ بلوچ اور گزروان یونائیٹڈ کامیاب، آٹھواں روز
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: 26 اکتوبر کو ادارہ ترقیات گوادر (GDA) کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان اور چیئرمین ضلع کونسل گوادر شئے مختار کے تعاون سے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن (DFA) گوادر کے صدر میر ارشد کلمتی کی زیرِ اہتمام جاری ڈسٹرکٹ جنرل لیگ فٹبال چیمپئن شپ 2026 کے آٹھویں روز دو مقابلے کھیلے گئے۔

ان مقابلوں میں ینگ بلوچ فٹبال کلب اور گزروان یونائیٹڈ فٹبال کلب نے کامیابی حاصل کی۔ پہلے میچ میں ینگ بلوچ فٹبال کلب نے ینگ جان فٹبال کلب کو ایک صفر سے شکست دی۔

جبکہ دوسرے مقابلے میں گزروان یونائیٹڈ فٹبال کلب نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظہور شاہ فٹبال کلب کو تین صفر سے ہرا دیا۔

میچوں میں ریفری اور معاون عملے کے فرائض ایوب محمد، خالد شمے، واحد حاجی، واجد حیات، کامران اصغر اور شازمان نے انجام دیے، جبکہ ٹورنامنٹ کمشنر ماسٹر اصغر بابو اور اسسٹنٹ میچ کمشنر محمد شریف شاید بھی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔

یہ چیمپئن شپ گوادر میں فٹبال کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرنے اور صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے مثبت معاشرتی رجحانات کو تقویت دینا ہے۔

گوادر ادارہ ترقیات گوادر و چیئرمین ضلع کونسل کے تعاون سے ڈی ایف اے گوادر کے زیراہتمام جاری ڈسٹرکٹ جنرل لیگ فٹبال چیمپئن شپ 2026 کے آٹھویں روز کے میچ میں دونوں ٹیموں کا گروپ فوٹو
گوادر ادارہ ترقیات گوادر و چیئرمین ضلع کونسل کے تعاون سے ڈی ایف اے گوادر کے زیراہتمام جاری ڈسٹرکٹ جنرل لیگ فٹبال چیمپئن شپ 2026 کے آٹھویں روز کے میچ میں دونوں ٹیموں کا گروپ فوٹو

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: